سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل نمبر 28 بھیکو شور سے جنرل کونسلر کے امیدوار ملک وقار اعوان کی مہم کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں ملک محمد یونس، ملک محمد یوسف، ملک محمد طفیل، ملک محمد رزاق، ملک بشیر احمد، ملک منیر اعوان، ملک فقیر سائی، ملک احسان، ملک عاشق، ملک افتخار سمیت رانا محمد الیاس، رانا زاہد اور رانا شہزاد خصوصی طور پر موجود تھے۔
شرکاء نے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں جنرل کونسلر کے امیدوار ملک وقار اعوان کی بھرپور حمایت کا کھل کر اعلان کیا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار جنرل کونسلر ملک وقار اعوان نے اپنے گزشتہ دورِ کار (ٹنیور) میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے اور اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ملک وقار اعوان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ: اس بار بھی مجھے اپنے قیمتی ووٹوں سے عزت بخشیں، میں آپ کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ محنت، خلوص اور ایمانداری کے ساتھ نبھاؤں گا اور علاقے کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ملک وقار اعوان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔




0 تبصرے