Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات میں تیزی کی ہدایت، مزاحمت کرنے والے افسروں کو وارننگ


 وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے افسروں کو خبردار کیا ہے کہ اصلاحات کے خلاف مزاحمت برداشت نہیں کی جائے گی۔


پیر کے روز ٹیکس اصلاحات کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کا ایجنڈا قومی مفاد میں ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بلاامتیاز کارروائی پر زور دیا۔


اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین برسوں میں اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس گیپ جی ڈی پی کے چھ فیصد سے کم ہو کر پانچ فیصد رہ گیا ہے، جبکہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے افسروں کے صوابدیدی اختیارات میں نمایاں کمی آئی ہے۔


وزیراعظم نے فیس لیس ٹیکس کلیکشن کے نظام کو ملک بھر میں تیزی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اکتیس دسمبر دو ہزار چھبیس تک تمام مینوفیکچرنگ شعبوں میں پیداواری نگرانی کا نظام مکمل طور پر فعال ہو جانا چاہیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے