وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں داخلی سلامتی میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قطری وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
یہ ملاقات گلوبل سیکیورٹی فورم کے آٹھویں اجلاس کے ایک روز بعد ہوئی، جس میں وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
فورم سے خطاب میں محسن نقوی نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد واشنگٹن اور تہران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ہر ممکن کوشش کرتا رہا ہے۔



0 تبصرے