وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین پر بے جا اور ناجائز ڈیٹیکشن بل عائد کیے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈسکوز کو صرف مرکزی آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈیٹیکشن بل جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق فیلڈ اسٹاف اور سب ڈویژنل افسران کو دستی یا صوابدیدی ڈیٹیکشن بل جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دستی بل جاری کرنا سنگین بدانتظامی قرار دیا جائے گا جس پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی اور بڑے جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
وزیر توانائی نے ڈسکوز کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کہا کہ بجلی چوری روکنا قومی ترجیح ہے، لیکن بے گناہ صارفین کو ناجائز مالی بوجھ برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ کنزیومر سروس مینوئل میں ترامیم کی تجاویز بھی جلد پیش کی جائیں گی۔ خراب یا جلے ہوئے میٹرز کو زیادہ سے زیادہ دو بلنگ سائیکلوں میں تبدیل کرنا لازمی ہوگا۔



0 تبصرے