اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی لہر جاری ہے۔ پولیس کے مطابق سات مسلح افراد کراچی میں تعینات ایک اسسٹنٹ کمشنر کے جی 13 والے گھر میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے 10 ہزار ڈالر، ساڑھے چھ لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات، امریکی پاسپورٹ اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔
ایک اور واقعے میں سرکاری اہلکار بن کر آنے والے پانچ افراد نے آئی 9 مرکز کے ایک کاروباری مرکز سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقد اور آٹھ لاکھ روپے کے تین موبائل فون لوٹ لیے۔
تیسرے واقعے میں ایک گروہ ای 11 کے ایک گھر سے 80 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تفتیش جاری ہے۔




0 تبصرے