جنوبی وزیرستان کے علاقے توئی خلہ تحصیل کے گاؤں کوٹ گھبرگ میں جمعرات کو ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے سلیمان خیل قبیلے کے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نور علی، حضرت خان اور حاجی محمود کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں وانا کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ گولہ کس سمت سے فائر کیا گیا، اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے وقت علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔




0 تبصرے