ڈسکہ کے نواحی گاؤں برج چیمہ کے قریب جمعرات کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 14 سالہ مانسی اور 12 سالہ منتہا جاں بحق ہو گئیں۔ دونوں بہنیں ڈسکہ شہر سے خریداری کے بعد موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہی تھیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد وسیم کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں موٹرسائیکل پھسل گئی اور دونوں بہنیں سڑک پر گر گئیں، جس کے بعد پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی ان پر چڑھ گئی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسکہ اسپتال بھجوا دیا۔




0 تبصرے