Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے مقرر


وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کر دی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو پہلے 390 روپے 23 پیسے تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 سے 19 اکتوبر تک ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں اس ردوبدل کی وجہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں، جن میں پلاٹس نرخوں، پریمیم اور دیگر اخراجات میں اتار چڑھاؤ شامل ہے۔ پٹرول پر فی لیٹر 114 روپے جبکہ ڈیزل پر 100 روپے ٹیکس اور ڈیوٹیاں بدستور عائد رہیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے