اکنامک افیئرز ڈویژن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کو 5.45 ارب ڈالر کی بیرونی مالی امداد موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.815 ارب ڈالر سے تقریباً تین گنا زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر میں 3.74 ارب ڈالر موصول ہوئے، جن میں 2.95 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز شامل ہیں۔ کثیرالجہتی اداروں سے 894.17 ملین ڈالر ملے، جن میں انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن سے 359.04 ملین، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 153.55 ملین اور عالمی بینک سے 83.79 ملین ڈالر شامل ہیں۔ دوطرفہ شراکت داروں سے 58.10 ملین ڈالر موصول ہوئے، جن میں فرانس، جرمنی اور سعودی عرب سرفہرست رہے، جب کہ چین نے ستمبر میں محض 30 ہزار ڈالر فراہم کیے۔
کل امداد میں سے 4.541 ارب ڈالر غیر منصوبہ جاتی اور 907.71 ملین ڈالر منصوبہ جاتی امداد کی مد میں موصول ہوئے، جب کہ 4.2 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے لیے مختص کیے گئے۔



0 تبصرے