وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے کے الزام میں 4 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان نے ایک ایجنٹ کے ذریعے دھوکہ دہی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیے تھے۔ کارروائی کے دوران ان کی تصاویر والے پاکستانی شناختی کارڈوں کی فوٹو کاپیاں برآمد ہوئیں، جبکہ وہ درست پاکستانی ویزا پیش نہ کر سکے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں اور شناختی دستاویزات میں دھوکہ دہی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔



0 تبصرے