اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 2027 کے لیے گندم کی اشاریہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ قیمت گزشتہ سال کے 3500 روپے فی چالیس کلو گرام کے مقابلے میں ایک ہزار روپے زائد ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ قیمت بڑھانے کا مقصد ایندھن اور زرعی مداخل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کاشتکاروں کی معاونت، گندم کی کاشت کی حوصلہ افزائی اور درآمدات میں کمی ہے۔ پاکستان گزشتہ دو برسوں سے گندم درآمد کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کی رہنمائی کا بھی اعتراف کیا۔



0 تبصرے