Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان: پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی، شیڈول جاری


الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے آج سماعت کے دوران حکم دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت کرائے جائیں، اور اسی روز الیکشن شیڈول جاری کیا جائے۔


شیڈول کے مطابق 30 اکتوبر کو نامزدگی کاغذات کے لیے عوامی نوٹس جاری ہوگا، 2 سے 6 نومبر تک نامزدگی کاغذات جمع کرائے جا سکیں گے، 7 نومبر کو امیدواروں کی فہرست شائع ہوگی اور 9 سے 13 نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ اپیلیں 14 سے 18 نومبر اور ان پر فیصلے 19 سے 23 نومبر تک ہوں گے، جب کہ حتمی فہرست 25 نومبر اور انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔ پولنگ 20 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی اور نتائج 21 سے 24 دسمبر کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔


واضح رہے کہ اسلام آباد میں آخری منتخب بلدیاتی حکومت کی مدت فروری 2021 میں ختم ہوئی تھی، اور پانچ سال سے زائد عرصے سے شہر میں کوئی منتخب بلدیاتی نظام موجود نہیں۔ ترمیمی آرڈیننس کے ستمبر میں ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے موجودہ 2015 کے قانون کے تحت انتخابات کا فیصلہ کیا ہے۔ شیڈول کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں سرکاری افسران کی تبادلے و تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے