مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ اپنی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے۔
دورے کے دوران صدر معیزو صدر پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع، سمندری سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دورے میں پاکستان مالدیپ بزنس فورم بھی منعقد ہوگا، اور دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
یہ گیارہ سالوں میں مالدیپ کے کسی صدر کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔



0 تبصرے