ڈسکہ(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما و مقامی صحافی احمد رضا مقصود مغل نے معرکہ حق آپریشن ’’بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا ہے۔ ایک سال قبل مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ جب قوم اور فوج شانہ بشانہ ہوں تو وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بن جاتا ہے شاہینو ں نے فضاؤں پر اپنی برتری ثابت کی اور دشمن کے جدید طیاروں (رافیل) کو تباہ کر کے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کروایا۔ احمد رضا مقصود مغل نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ہمیشہ سے ایک ذمہ دار اور متحرک کردار ادا کر تارہا ہے اگر ہم پر جنگ مسلک کی جائے گی اس کامنہ توڑ جواب ایسا ہی دیا جائے گا۔



0 تبصرے