Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سیکنڈائر بورڈ کے امتحانات کے امتحانی مرکز کا دورہ



ْ سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کا گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام سیکنڈ ائیر کے امتحانی مرکز کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی نے گورنمنٹ خواجہ صفدر  گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ میں قائم  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے امتحانی مرکز میں جاری امتحان کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی نے کہا کہ امتحانی عملہ ہر صورت صبح 8 تک اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر موجود ہونا چاہئے  مقررہ ٹائم پر نہ پہنچنے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور پر امن امتحان کے انعقاد پر کوئی غفلت یا کوتاہی  برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے