سرینگر (ویب ڈیسک رپورٹر) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کشمیریوں کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ہے، عام کشمیریوں کے تاثرات کو بھی دنیا سن لے، سری نگر لالچوک میں عام شہریوں نے پہلگام واقعہ کو بھارتی سازش قرار دیا ہے۔یہ بات حریت رہنما عبدالحید لون نے پہلگام حملے کے متعلق اپنے بیان میں کہی ،عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن امریکی نائب صدر نے ڈی وینس کے دورہ بھارت کے موقع پر رچایا گیا ہے، 2000 میں امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت میں بھارت نے چھٹی سنگھ پورہ میں قتل عام کیا تھا، ماضی اور موجودہ حملے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت ہمدردی حاصل کرنے کے لئے اتحادیوں سے فوجی مدد حاصل کرنے کے لئے وکٹم کا کارڑ کھیل رہا ہے، 2019 میں پلوامہ حملے کو سابق گورنر ستہ پال ملک کے اعتراف نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا۔عبدالحمید لون نے کہا کہ حریت کانفرنس مودی حکومت کی معاشی جدوجہد اور اندرونی بدامنی سے منہ موڑنے کے لئے دہشت گردی کے بیانیے کا استعمال کرتی ہے، اتنی فورسز کی موجودگی میں دہشت گردی کا ڈرامہ رچا کر پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنا بھارت کا مقصد ہے۔
0 تبصرے