Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پتنگ بازی و پتنگ فروشی میں ملوث افراد کو 3 سے 7 سال قید ہو گی،ڈی پی او سیالکوٹ

 

سیالکوٹ (ھانیہ مریم سے):پتنگ بازی و پتنگ فروشی میں ملوث افراد کو 3 سے 7 سال تک کی قید ہو گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے پتنگ فروشوں کے نام جاری بیان میں کہا کہ ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی کرنے،پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے، فروخت و نقل و حمل میں جو شخص ملوث پایا گیا اس کو 3 سے 7 سال تک کی قید اور 5 لاکھ سے 50لاکھ وپے تک جرمانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائوں کا اطلاق ہو گا

پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا یا پھر دونوں سزائیں ہوں گی جبکہ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار روپے جرمانہ اور دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید کہا کہ پابندی کا اطلاق پتنگوں،دھاتی ڈور،نائلون کی ڈوری،تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاتوں پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار ہو گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے