Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی، پولیس كو مطلوب ملزم گرفتار

 




سیالكوٹ (ملک حسن رزاق سے):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ملک کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ملزم کو بیرون ملک فرار کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا اور گرفتار مسافر کی شناخت زید بن نثار کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم نے فلائٹ نمبر ای کے619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کی ،گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا،آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ جلال پور جٹاں میں مقدمہ درج تھا،

ملزم کے خلاف سال 2023 میں اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ترجمان كے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے،جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں،ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے