میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ملک بھر کی طرح وادئ مہران سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپورخاص میں بھی ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے کمشنر کمپلیکس میں 76 ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کا ملی جذبے شیانہ شان طریقے سے انعقاد کیا گیا،اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیارا پاکستان ایک آزاد ناقابل تسخیر وطن ہے،آزادی ایک نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیئے،76ویں جشن آزادی کے موقعے پر میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس ایسوسی ایشن کے بچوں کی جانب سے شاندار جمناسٹک کا بہترین مظاہرہ کرنے پرکمشنر نے اپنی جانب سے 20ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا،اس موقعے پر ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر نے کہا کہ آزادی کے دن پر طلبہ و طالبات کی جانب سے جشن آزادی کے ٹیبلوز دیکھ کر جوش و ولولہ پیدا ہوتا ہے،وطن کی آزادی کی دفاع کی خاطر پولیس اور پاک افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا،اس موقعے پر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے مئیر عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نور مصطفی لغاری نے کہا کہ آج ہم آزادی کا 76واں جشن آزادی کا دن منا رہے ہیں جس کا مقصد ہم اپنے بزرگوں کی آزادی کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کرنا اور وطن عزیز کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،اس موقعے پر مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز،ملی نغمے،تقاریر پیش کیں،76ویں جشن آزادی کے موقعے پر ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت،ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودہری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون آصف رضا چانڈیو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو پریم چند،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نبی بخش گرگیز،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شیرو موتی، ڈائریکٹر زراعت چیتن داس، سابقہ ایم این اے شمیم آرا پنہور، انجمن تاجران میرپورخاص کے صدر انیس الرحمن شیخ ،محمد امین میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا،انچارج ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو،محکمہ فاریسٹ کے افسران محبوپ بھٹی،احمد خان أفریدی سمیت مختلف اسکولوں کے طلبہ وطالبات،اساتذہ،شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،بعد اذاں یوم أذادی کے موقعے پرڈویژنل کمشنر،ڈی آئی جی پولیس،ڈپٹی کمشنر،میئر ودیگر ڈویژنل وضلعی افسران نےکمشنر کمپلیکس میرپورخاص کے احاطے میں پودے لگائے۔۔
0 تبصرے