میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسين کانیہو کی جانب سے فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ شہر کے کھانے پینے کی دوکانوں پر چھاپے،جس میں مٹھائی کی دکانیں،دودھ کی دوکانیں اور ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی اور معیاری اشیاء فروخت ہونے کا جائزہ لیا،دورے کے دوران شہریوں کو معیاری اشیاء فروخت نہ کرنے پر دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیے اور متنبہ بھی کیا کہ شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء فراہم کریں .
اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسين کانیہو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نور مصطفی لغاری کی احکامات کی روشنی میں شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اچانک چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔
0 تبصرے