Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

بلاول بھٹو: پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے، نظام پر اعتماد بحال کرنا ہوگا


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی حقیقت ہے اور نظام پر اس کا اعتماد بحال کیے بغیر سیاسی ری سیٹ ممکن نہیں۔ ملتان پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں کوئی بھی رائے رکھے، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی حقیقت ہے۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملنا چاہیے اور حکومت کو اعتماد سازی کے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ اپوزیشن کا پارلیمان، الیکشن کمیشن، عدالتوں اور احتساب کے نظام پر اعتماد بحال ہو۔


بلاول بھٹو نے مخصوص نشستوں کی واپسی کو اعتماد سازی کا ایک قدم قرار دیا اور کہا کہ ان کے نزدیک پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیے تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی وجہ نہیں بننا چاہیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے