پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔ ایئرلائن کے مطابق اب برطانیہ کی تمام پروازیں اس کے اپنے بوئنگ 777 طیاروں سے چلیں گی۔
یہ صورتحال اس وقت پیش آئی جب لیز پر طیارے فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے اچانک اپنی کارروائیاں معطل کر دیں، جس کے باعث لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے لاہور کی دو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہوا۔
ایئرلائن کے مطابق متاثرہ مسافروں کو اگلی پروازوں پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ سفر منسوخ کرنے والے مسافروں کو بغیر کسی کٹوتی کے مکمل رقم واپس کی جا رہی ہے۔ ایئرلائن نے کہا ہے کہ اس کی تمام ملکی و بین الاقوامی پروازیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔



0 تبصرے