Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

ایران: امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز دو دن میں کھولنے کو تیار

ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا اس کے مطالبات تسلیم کر لے تو وہ آبنائے ہرمز کو صرف دو دن میں مکمل طور پر کھولنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ تہران نے ستمبر میں پیش کردہ سات روزہ منصوبے کی مدت گھٹا کر دو دن کر دی ہے۔
ایران کے مطالبات میں ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، بیرون ملک منجمد اثاثوں کی بحالی، تیل کے شعبے پر پابندیوں کا خاتمہ، مشرق وسطیٰ میں جنگ کا تمام محاذوں پر خاتمہ اور ایران و عمان کے درمیان طے شدہ نئے ٹرانزٹ روٹ کو تسلیم کرنا شامل ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق قطر اور پاکستان کی ثالثی میں مشاورت انتہائی گہرائی سے جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اتوار کو ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ فروری سے جاری جنگ کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہے اور عالمی ذخائر سے اب تک تقریباً ایک ارب بیرل تیل نکالا جا چکا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے