Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

سیالکوٹ: ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ و ویزا فراڈ پر 6 گرفتار — سیالکوٹ سرکل سے 3


 
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گوجرانوالہ زون میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیالکوٹ سرکل نے احسن جاوید، علی رضا اور حبیب اللہ کو گرفتار کیا، جبکہ گوجرانوالہ سرکل نے محمد عتیق اور نعمت علی کو پکڑا۔

منڈی بہاؤالدین کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ضیغم بشیر کو یونان میں ملازمت کا وعدہ کر کے چھ لاکھ روپے لینے کے کیس میں حراست میں لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان پر بیرون ملک ملازمت اور ویزے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم لینے کا الزام ہے۔

ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی ذرائع استعمال کریں اور کسی ایجنٹ کو رقم دینے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے