پاکستان نے چاول کی برآمد میں ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ستمبر کے دوران پاکستان نے 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کیا، جبکہ ویتنام کے صرف 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہے۔
پاکستانی چاول کی فی ٹن قیمت 621 ڈالر رہی، جو ویتنام کے 563 ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ تبدیلی دسمبر 2025 سے شروع ہوئی تھی۔
نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدی مقدار میں 51 فیصد اور زرمبادلہ کی آمدن میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں پاکستان اب تیسری پوزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔



0 تبصرے