پنجاب کے ضلع پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملتان سے قصور جانے والی بس 17 ایس پی اسٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پٹرولنگ پولیس اور پیرا فورس کا ایک ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



0 تبصرے