وزیر داخلہ کے اس بیان پر جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز بشمول کامران مرتضیٰ نے شدید احتجاج کیا، جس پر ایوان میں کافی دیر تک شور شرابا رہا۔ محسن نقوی نے یہ دعویٰ مولانا فضل الرحمان کے ایک روز قبل قومی اسمبلی میں کیے گئے بیانات کے جواب میں کیا، جن میں انہوں نے وزیر داخلہ کے دورہ ایران پر سوالات اٹھائے تھے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ان کا دورہ ایران کسی دفاعی معاہدے کے لیے نہیں تھا بلکہ وزیراعظم کی دی گئی خصوصی ذمہ داری کے تحت جاری علاقائی بحران کے حوالے سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے "ریاست پر
تھوکنے" والے بیان کے بعد ان کے لیے ان کا احترام ختم ہو گیا ہے۔



0 تبصرے