Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

سعودی عرب پر حملے تیز، مصر کی ریاض کے دفاع کے لیے تیاری کا اعلان


ریاض/قاہرہ: یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے، جس کے بعد سعودی زیر قیادت اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیے۔ دارالحکومت ریاض کے رہائشیوں کو فضائی خطرے کے انتباہی پیغامات موصول ہوئے، جبکہ ریاض ہوائی اڈے کی معطلی کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔

دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے درخواست کی تو قاہرہ اس کے دفاع کے لیے ’’کوئی بھی اقدام‘‘ اٹھائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر لڑائی نہیں چاہتا مگر خاموش تماشائی بھی نہیں رہ سکتا، اور اس کا مؤقف خالصتاً دفاعی ہے۔

تیل کی عالمی منڈیوں پر ان حملوں کے اثرات کے باعث خلیج کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کو تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے، اور خطے میں کشیدگی میں اضافے سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کی معیشتوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے