پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بائیکاٹ پارلیمان کو کمزور کر رہا ہے اور عوامی مسائل اٹھانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
بلاول نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے کہا کہ وہ اپنے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان کو کمیٹیوں میں واپس لائیں، خاص طور پر انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لیے نامزدگیاں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ "پارلیمان طاقتور ہے تو ہم سب طاقتور ہیں" اور منتخب نمائندوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ادارے کو مضبوط کریں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سلامتی اور معیشت سمیت اہم امور پر پارلیمان کو بریفنگ دی جائے، کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک کو چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔



0 تبصرے