پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک روزہ سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ آل راؤنڈر عرفات منہاس کی شاندار کارکردگی کی بدولت یہ سیریز میں پاکستان کی لگاتار دوسری فتح ہے۔
ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 302 رنز بنائے۔ حسن نواز 79 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ عرفات منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف کے 25 گیندوں پر 39 رنز بھی ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوئے۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عرفات منہاس نے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ میں 25ویں مرتبہ ہوا کہ کسی کھلاڑی نے ایک ہی میچ میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں حاصل کیں۔




0 تبصرے