Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں توسیع، 24 نومبر تک نافذ رہے گی


کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی 24 نومبر تک بڑھا دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نئی پابندی 24 نومبر کی صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گی۔

پابندی بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں کے ساتھ ساتھ بھارتی ایئرلائنز کی ملکیت، ان کے زیر استعمال یا کرائے پر لیے گئے طیاروں پر بھی لاگو ہوتی ہے، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے یہ پابندی پہلی بار 23 اپریل 2025 کو عائد کی تھی، جس کے بعد سے اس میں متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے۔

طویل مدتی پابندی کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو متبادل طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے پروازوں کے اوقات اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق فضائی پابندیوں کا زیادہ بوجھ بھارتی شہری ہوا بازی کے شعبے پر پڑ رہا ہے، جبکہ پاکستانی ہوا بازی کی صنعت پر اثرات نسبتاً محدود ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے