چیئرمین جاوید ہیپی بٹ ، چئیرمین مجلس عاملہ سلمان احسان بٹ ،صدر شمس ڈار ، جنرل سیکرٹری ملک حسن رزاق منتخب
سیالکوٹ(سیدہ نگار فاطمہ سے ) شہر اقبال کے سب سے بڑے مرکزی گروپ پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا گروپ (رجسٹرڈ) کہ چیئرمین جاوید ہیپی بٹ اور مجلس عاملہ کے چیئرمین سلمان احسان بٹ نے گروپ ممبران سے مشاورت اور ووٹنگ کے بعد بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے عہدے داران کا سال 2025 تا 2026 کی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دے کر باضابطہ اعلان کر دیا جس کے مطابق صدر شمس ڈار نائب صدر سیدہ فرحت رضوی ، جنرل سیکرٹری ملک حسن رزاق ، فنانس سیکٹری عاصم خانزادہ ، انفارمیشن سیکرٹری مہرالنساء عمیر،محمد عرفان سپورٹس سیکرٹری ، مہر قاسم جوائنٹ سیکرٹریجبکہ ملک خرم ،علی رزاق بٹ ،ظفر اقبال اور ملک ساجد ایگزیکٹوی باڈی کے ممبران ہوں گے ،اس موقع پر گروپ کے مرکزی چیئرمین جاوید ہیپی بٹ اور چیئرمین مجلس عاملہ سلمان احسان بٹ نے تمام نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کہ تمام ممبران عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے انتظامیہ اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لئے پل کا کردار ادا کریں گے
0 تبصرے