Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ: تھانہ کینٹ کے علاقہ پلی تو خانہ میں گندے نالے میں گیس کے باعث زوردار دھماکہ

سیالکوٹ(سیدہ نگار فاطمہ سے)تھانہ کینٹ کے علاقے پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث ایک زوردار دھماکہ پیش آیا ہے،
تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آواز میڈیا نے اس دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔صبح کے وقت سیالکوٹ کے علاقے پلی توپ خانہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ متعلقہ دکانداروں کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ یہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث رونما ہوا۔تفصیلات کے مطابق، سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ایک گندے نالے میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 فٹ چوڑے اور تقریباً 50 سے 60 فٹ لمبے نالے پر نصب کئی ٹن وزنی سلیب ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ اگرچہ 5 سے 6 افراد نے اس دھماکے کو گیس لیکج کا نتیجہ قرار دیا ہے، تاہم درجنوں دیگر افراد اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گندے نالے کی لمبائی کئی سو میٹر ہے اور اگر گیس لیک ہوتی تو وہ نالے کے ساتھ ساتھ خارج ہو جاتی، کیونکہ نالہ خشک نہیں رہتا بلکہ ہر وقت گندے پانی سے بھرا رہتا ہے۔ اس لیے گیس لیکج سے اتنے بڑے دھماکے کا ہونا ممکن نہیں لگتا۔ ان کا قوی یقین ہے کہ یہ دھماکہ کسی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے، جس کی وجہ سے کئی ٹن وزنی سلیب دور تک ریزہ ریزہ ہو گئی۔علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اکثر رات کے وقت علاقے میں مشکوک افراد کو گھومتے پھرتے دیکھا ہے ادارے نوٹس لیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے