*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)آڑتیان سبزی فروٹ کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن میرپورخاص کے سالانہ انتخابات 2024سبزی فروٹ منڈی میرپورخاص میں زیر نگرانی الیکشن کمیٹی ممبران پیرعبدالغفار شاہ،حاجی خداداد بلوچ،محمد اسلم قریشی کے منعقد ہوئے،ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 59تھی،الیکشن دنگل میں تین پینل مدمقابل تھے،جن میں(1)جان محمد بلوچ صدر کی نشت کیلئے جبکہ ابرار اسلم جنرل سیکریٹری کی نشت کیلئے سیب کے انتخابی نشان کے ساتھ امیدوار تھے،(2)پینل محمد عثمان قریشی امیدوار برائے صدر اور سعید احمد قریشی جنرل سیکریٹری کی نشت کیلئے آم کے انتخابی نشان کے ساتھ امیدوار تھے،(3)پینل کی جانب سے منوں قریشی صدر اور نوید جنرل سیکریٹری کی نشت کیلئے تربوز کے انتخابی نشان کے ساتھ امیدوار تھے،انتخابی عمل پرامن شفاف طریقے سے مقررہ وقت تک جاری رہا،ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب صد فیصد رہا،امیدواران کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی گئی،جملہ ضروری کاروائی کے بعد الیکشن کمیٹی نے ووٹوں کی اکثریت کیمطابق جان محمد بلوچ المعروف جانی بلوچ کے صدر اور ابرار اسلم کے جنرل سکریٹری جن کا انتخابی نشان سیب تھاکی کامیابی کا اعلان کیاجنہوں نے 33ووٹ حاصل کیئےجبکہ منوں قریشی دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 26ووٹ حاصل کیئے،جان محمد بلوچ کے صدر اور ابرار اسلم کے جنرل سکریٹری منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی منڈی کی فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی،ہر سمت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے ہار پہنائے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا،اس موقعے پر سبزی فروٹ منڈی کے معززین،آڑتیوں اور شہر کی کاروباری،سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی،اس موقعے پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔۔#*
0 تبصرے