Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتما م مہاجر کالونی چوک پر عشرہ جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب



*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر یوسی ٹو سی  مہاجر کالونی چوک میرپورخاص پر عشرہ جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب میں اراکین ایس ٹی سی شفیق احمد، جاوید آرائیں،ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم،مرکزی رکن سوشل میڈیا شہباز احمد خان،جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج محمود عباسی،اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،یوسی انچارجز،جوائنٹ یوسی انچارجز،اراکین یوسی،حق پرست چیئرمین،وائس چیئرمین کونسلرز اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،علاوہ اذیں کنوینئر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی ہدایات پر یوسی کاک بنگلہ میرپورخاص میں عشرہ آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسّم،جوائنٹ انچارج سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے شرکت کی اس موقعے پر یونٹ انچارج عبدالغنی اور ساتھیوں اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقعے پر ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسّم،جوائنٹ انچارج سلیم میمن نے آزادی کی اہمیت،اتحاد تنظیمی نظم و ضبط پر زور دیا،آخر میں ملک کی سلامتی،استحکام کیلئے دعا کی گئی۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے