میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری )چیئرمین "سندھ کمیشن آن اسٹیٹس آف وومین" نزہت شریں کا میرپورخاص میں اجلاس،میرپورخاص اور عمرکوٹ ضلعے کی"عورتوں پر تشدد کے خاتمے کی کمیٹی" کا اجلاس چیئرمین نزہت شیرین، اور ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر کی سربراہی میں منقعد ہوا،سندھ حکومت عورتوں پر تشدد کے واقعات پر بھرپور انتظامی اور قانونی کاروائی کرے گی،نزہت شیرین، چیئرمین کمیشن،خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بدترین مثال ہے،ڈی آئی جی میرپورخاص،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کی ہدایات کی روشنی میں،پولیس کمپلیکس میرپورخاص میں سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومین"حکومت سندھ اور سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے ایک مشترکہ تربیتی روکشاپ کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ میں جینڈر بیس وائلنس،خواتین پر تشدد کے جرائم اور روزمرہ پیش آنے والے اہم مسائل پر، شرکاء کو آگاہی دی گئی، ورکشاپ میں جینڈربیس وائلنس سے متعلق قوانین اور اداروں کی سروسز کے حوالے سے بتایا گیا،چیئرمین نزہت شیرین نے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خواتین کو گھروں میں تشدد، طلاق، شادی،ووٹ اور کام کرنے کے آزادی ہونی چاہیئے،خواتین سے زیادتی نہ صرف ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہے، بلکہ خواتین کی موت کا سبب بھی بنتی ہے،خواتین پر تشدد کے حوالے سے مختلف قوانین موجود ہیں،جن سے متعلق آگاہی ہر عام فرد کے لئے انتہائی ضروری ہے،ان قوانین پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام بھی خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے،جینڈر بیسڈ وائلنس کے حوالے سے بنائی گئی عدالتیں بھی موثر طریقے سے کام کر رہی ہیں،اس موقعے پر ڈی آئی جی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بدترین مثال ہے،ہمارے معاشرے میں اس کی مختلف اقسام دیکھنے میں ملتی ہیں،گھریلو تشدد سے لے کر دفاتر میں ہراساں کرنے،غیرت کے نام قتل اور ظلم و زیادتی کے تمام معاملات جینڈ ربیسڈ وائیلنس میں آتے ہیں،جینڈر بیسڈ وائیلنس جرائم مختصر اور طویل دورانیے کے ہوتے ہیں، جو ایسے جرائم کا شکار افراد کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ اب ہمیں سوچنا ہوگا،ہم نے معاشرے کے ہر فرد کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ہے،اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج پولیس ذوالفقار علی مہر،چیئرمین سندھ کمیشن اسٹیٹس آن دی وومن گورنمنٹ آف سندھ نزہت شیرین،ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) محمد اسد چوہدری،ڈی ایس پی ایڈمن رینج آفس انچارج وومن اینڈ چائلڈ پروٹکشن سیل و دیگر پولیس افسران سمیت سول سرجن میرپورخاص شیرو موتی،ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈیویلپمنٹ عبدالوہاب عباسی سول سوسائٹی،وکلا برادی،صحافیوں ودیگرنے شرکت کی۔۔
0 تبصرے