میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)یوم عاشورہ پر میرپورخاص میں مختلف سیاسی،سماجی تنظیمات،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،پاکستان پیپلز پارٹی و دیگر کی جانب سے فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگائے گئے،میونسپل کارپوریشن میرپورخاص،اے پی ایم ایس او ودیگر کی جانب سے سبیلیں لگائی گئیں،تفصیلات کیمطابق یوم عاشورہ 10محرم الحرام کے موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میرپورخاص کے صدر و یوسی چیئرمین حاجی محمد حنیف میمن کی سربراہی میں فرسٹ ایڈمیڈیکل کیمپ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے انچارج خالد تبسم کی سربراہی میں فرسٹ ایڈمیڈیکل کیمپ لگائے گئے جبکہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص اور APMSO میرپورخاص سیکٹر کی جانب سے شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کیلئے سبیلیں لگائی گئیں،اس موقعے پر بھائ چارے،رواداری کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔۔
0 تبصرے