شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران مساجد میں بنائے گئے دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم کر دیے۔ کارروائی 8 نومبر کو میر علی کے نواحی گاؤں موزک میں کی گئی۔
کارروائی کے دوران ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں دیسی ساختہ بم، دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق دہشت گرد مساجد کو دھماکا خیز مواد ذخیرہ کرنے اور اپنی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مساجد کو دھماکا خیز مواد رکھنے اور تشدد کے لیے استعمال کرنا اسلام کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بھی مساجد کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے دیگر ممکنہ ٹھکانوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔



0 تبصرے