Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

سموگ مزید بڑھنے کا خدشہ، سیالکوٹ سمیت سات اضلاع میں شدید سموگ


 لاہور: قومی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین روز میں پنجاب بھر میں سموگ کی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ سپارکو کے جائزے کے مطابق سیٹلائٹ مشاہدات میں پنجاب اور سرحد پار علاقوں میں 690 آگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


جائزے میں سات اضلاع — جھنگ، نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان — میں سموگ کی صورت حال شدید یا بہت شدید رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد، جھنگ، خانیوال اور ملتان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ کی پیش گوئی کی ہے۔


دوسری جانب لاہور بدھ کو ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں سرفہرست رہا، جہاں صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس 339 تک پہنچ گیا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہوا کا معیار خطرناک حد تک خراب رہا — فیصل آباد میں انڈیکس 686، گوجرانوالہ میں 550 اور ملتان میں 437 ریکارڈ ہوا۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے