لاہور، 15 نومبر 2026: صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔
وزیر اعظم نے صدر کو ترکیہ کے حالیہ دورے اور عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ31 میں شرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث بھی جاری ہے اور بعض ذرائع کے مطابق اس موضوع پر بھی گفتگو ہوئی، تاہم سرکاری بیان میں اس کی تفصیل نہیں دی گئی۔ صدارت اس سے قبل واضح کر چکی ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں نئے صوبوں پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔



0 تبصرے