لاہور، 15 نومبر 2026: صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اتفاق کیا ہے کہ نئے صوبے بنانے یا اس پر ریفرنڈم کرانے کا کوئی بھی قدم آئین کے مطابق اور پارلیمنٹ کی منظوری سے ہی اٹھایا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ اتفاق رائے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔
صدر زرداری نے واضح کیا کہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنے موقف پر قائم ہے، جو سندھ اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے مطابق ہے۔ زیر غور تجویز کے تحت ملک میں 12 صوبے بنائے جائیں گے — پنجاب کو چار، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو تین تین، اور سندھ کو دو صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق قرارداد آئندہ ہفتوں میں بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، اور مارچ 2027 میں متوقع سینیٹ انتخابات سے قبل اس معاملے میں پیش رفت ضروری سمجھی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے مطابق دسمبر میں ریفرنڈم متوقع ہے۔



0 تبصرے