Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

سیالکوٹ: صوبائی وزیر محنت محمد منشاء اللہ بٹ اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام کا اقبال منزل کا دورہ — یومِ اقبال پر کیک کاٹا

 


سیالکوٹ، 9 نومبر 2026: صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام نے شاعرِ مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے سلسلے میں اقبال منزل سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یومِ اقبال کی مناسبت سے کیک کاٹا اور علامہ اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر رفیق مغل، نصرت جمشید، فاروق گھمن، خالد بٹ، زاہد حسین خالدی، عمر ایوب، علی اکبر، طارق کپانوالہ، چوہدری تنویر اختر، چوہدری تنویر بشیر، ریاض حسین نقوی، شمیم خان لودھی، عثمان وائیں، فیصل بھٹی، جسکرن سنگھ سمیت مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر تھے، جنہوں نے اپنے افکار و اشعار کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی، خودی، خودداری اور بیداری کا جذبہ پیدا کیا۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری آج بھی ہماری قومی و ملی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے امتِ مسلمہ کو اتحاد، اخوت اور عشقِ رسولؐ کا پیغام دیا۔ ان کا یہ شعر مسلمانوں کے لیے اتحاد اور حرم کی پاسبانی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے: ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے ، نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر

محمد منشاء اللہ بٹ نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کا عشقِ رسولؐ ان کی فکر و شاعری کا بنیادی حوالہ ہے۔ ان کا یہ پیغام آج بھی اہلِ ایمان کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے: کی محمدؐ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں

انہوں نے کہا کہ یومِ اقبال منانے کا اصل مقصد صرف تقریبات کا انعقاد نہیں بلکہ علامہ اقبالؒ کے افکار، فلسفۂ خودی، قومی یکجہتی اور نوجوان نسل کے لیے ان کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اقبالؒ کے تصورِ خودی اور عمل کے جذبے کو اپناتے ہوئے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کو نئی نسل تک پہنچانے اور ان کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے