Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

فضل الرحمان سمیت 9 رہنماؤں کا سرگودھا میں داخلہ بند، کراچی میں سڑکیں بند


سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت نو رہنماؤں کا ضلع میں داخلہ 30 دن کے لیے بند کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے حکم کے مطابق یہ پابندی 25 نومبر سے نافذ ہے اور اس کے تحت نامزد رہنما ضلع میں داخل، مقیم یا ٹھہر نہیں سکتے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ قدم پولیس رپورٹ اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ ایک علیحدہ حکم کے ذریعے 19 مقامی علماء و رہنماؤں کی تقاریر پر بھی 30 دن کی پابندی لگا دی گئی ہے۔


پارٹی کی سرگودھا کانفرنس سے قبل کئی سینئر رہنماؤں کو حراست میں بھی لیا گیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر احتجاج کی کال دی اور کہا کہ قافلے کو روکا گیا تو ملک بھر میں بندش کی جائے گی۔


احتجاج کے باعث کراچی میں سپر ہائی وے اور حب ریور روڈ دونوں اطراف سے بند رہیں اور شہر کے کئی علاقوں میں ٹریفک جام رہا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے