Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

قائد اعظم ٹرافی: سیالکوٹ بلیوز کی شاندار فتح، فاٹا کو 80 رنز سے ہرا دیا

 

ایبٹ آباد: قائد اعظم ٹرافی گولڈ میں سیالکوٹ بلیوز نے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے فاٹا ریجن کو 80 رنز سے ہرا دیا ہے۔ تیسرے راؤنڈ کے آخری روز ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سیالکوٹ بلیوز نے پہلی اننگز میں 117 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 417 رنز بنا کر شاندار واپسی کی۔


محسن ریاض نے 111 رنز کی سنچری بنائی جبکہ محمد حریرہ نے 52 اور حمزہ نذر نے 50 رنز بنائے۔ فاٹا کی ٹیم 385 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 304 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کاشف نور نے 107 اور فواد ارشد نے 67 رنز بنائے، جبکہ سیالکوٹ کی جانب سے اطہر محمود نے 4 اور حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تین راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پشاور بلیوز 61 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ملتان 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سیالکوٹ بلیوز اور کراچی بلیوز 57، 57 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ ہفتہ 21 نومبر سے شروع ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے