Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement
بریکنگ نیوز
تازہ ترین خبریں لوڈ ہو رہی ہیں…

خیبر پختونخوا میں آپریشنز: 22 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 16 اور 17 نومبر کو جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں کی گئیں۔


آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بنوں میں دو الگ جھڑپوں میں 6 اور ٹانک میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ فوج کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے کالعدم گروہ سے تھا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے