اسلام آباد، 10 نومبر 2026: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 30 واں اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ پاکستان اس وقت تنظیم کی صدارت کر رہا ہے اور اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ توقع ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی تعاون، توانائی اور رابطوں سمیت اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور اس کے علاقائی استحکام پر اثرات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں ای سی او وزرائے داخلہ کا اجلاس علاقائی حالات کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔



0 تبصرے